Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

رجب کی 27 تاریخ کا روزہ کہاں سے ثابت ہے؟

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) رجب کی 27 تاریخ کو روزہ رکھنا کس حدیث سے ثابت ہے ؟

Answer (beginning)

ستائیس رجب کا روزہ رکھنا درج ذیل طریقوں سے ثابت: (1) صحیح مسلم شریف میں ہے کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہا ہمیشہ روزہ دار رہتے تھے ، جس وجہ سے پورے رجب کے بھی روزے رکھتے تھے ، ان کے حوالے سے حضرت اسماء رضی اللہ تعالی عنها تک غلط افواہ پہنچی کہ حضرت عبد اللہ رضی اللہ تعالی عنہ پورے رجب کے روزے رکھنے کو حرام کہتے ہیں، آپ رضی اللہ تعالی عنها نے ان کے پاس کسی کو بھیج کر پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ جو خود ہمیشہ روزے رکھتا ہے تو وہ سارے رجب کے روزوں کو کیسے حرام کہہ سکتا ہے۔ پس جب پورے رجب کے روزے رکھنا ثابت ہے تو اس میں ستائیس رجب بھی شامل ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.