Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا لوح و قلم بھی فنا ہو جائیں گے؟

Fatwa no.
3566-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا حساب و کتاب کے بعد لوح و قلم بھی فنا ہو جائیں گے ؟

Answer (beginning)

لوح و قلم فنا نہیں ہوں گے۔ امام جلال الدین سیوطی رحمۃ اللہ علیہ ”البدور السافرہ “ میں ، اسی طرح علامہ اسماعیل حقی رحمۃ اللہ علیہ ” تفسیر روح البیان“ میں تحریر فرماتے ہیں: ( واللفظ للاول) ”قال الامام النسفي فى بحر الكلام قال اهل السنة والجماعة سبعة لا تفنى العرش والكرسي واللوح والقلم والجنة والنار وأهلها من ملائكة العذاب والحور العين والأرواح ترجمہ : امام نسفی رحمۃ اللہ علیہ ”بحر الکلام میں فرماتے ہیں کہ اہل سنت و جماعت کا قول ہے کہ سات چیز میں فنا نہیں ہوں گی: (1) عرش (2) کرسی (3) لوح (4) قلم (5) جنت اور اس میں موجود حوریں وغیرہ (6) جہنم اور اس میں موجود عذاب کے فرشتے (7) روحیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.