Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

مسجد کے محراب کی شرعی حیثیت

Fatwa no.
3564-WAT

Question

مسجد کی محراب، عین مسجد ہے، یا فنائے مسجد ؟ (دعوت اسلامی)

Answer (beginning)

عام طور پر محراب، عین مسجد ہی ہوتا ہے یہاں البتہ اگر مسجد بنوانے والے نے اس جگہ کو مسجد قرار دینے سے پہلے ہی محراب کو فنائے مسجد قرار دے دیا ہو ، تو اب یہ عین مسجد نہیں ہو گا، بلکہ فنائے مسجد ہو گا۔ عام طور پر محراب عین مسجد ہی ہوتا ہے، چنانچہ علامہ شامی رحمۃ اللہ علیہ رد المحتار میں ارشاد فرماتے ہیں: والمحراب وان كان من المسجد الخ۔۔۔ انما بنی علامة لمحل قيام الامام ليكون قيامه وسط الصف كما هوسنة ترجمہ: محراب اگر چہ مسجد ہی سے ہے الخ ۔۔۔ اسے امام کے کھڑے ہونے کی جگہ کیلئے علامت کے طور پر بنایا جاتا ہے تا کہ امام کا قیام بیچ صف میں ہو جیسا کہ یہ سنت ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.