Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کمزور نظر والے کا امامت کروانا

Fatwa no.
3560-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) میرے اندار امامت کی تمام شرائط پوری ہیں، لیکن میری نظر کمزور ہے، تو کیا میں امامت کروا سکتا ہوں؟

Answer (beginning)

اگر آپ میں امامت کی تمام شرائط و لوازمات موجود ہیں، تو آپ امامت کرواسکتے ہیں، محض نظر کمزور ہونے کی وجہ سے امامت کروانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہو گا، بلکہ فقہائے کرام نے یہاں تک فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص نابینا ہو، اسے بالکل نظر نہ آتا ہو اور امامت کا اہل ہو، تو اس کے پیچھے بھی نماز ہو جاتی ہے، لیکن چونکہ عام طور پر نابینا شخص پاکی ناپاکی کا خیال نہیں رکھ سکتا اور نہ ہی خود قبلہ کی سمت معلوم کر کے نماز پڑھ سکتا ہے، بلکہ ان امور میں دوسروں کا محتاج ہوتا ہے، اس لئے اس کے متعلق فرمایا کہ اگر اس سے بڑھ کر یا اس کے برابر طہارت و نماز کے مسائل کا علم رکھنے والا بینا ( آنکھوں والا شخص موجود ہو ، جو…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.