Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

وضو میں ٹھوڑی کے نیچے والے حصے کو دھونے کے حوالے سے حکم

Fatwa no.
3559-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) وضو میں چہرہ دھونا فرض ہے تو کیا چہرے میں ٹھوڑی سے نچلا حصہ جو گلے سے ملتا ہے ، وہ بھی دھونا فرض ہے؟

Answer (beginning)

وضو میں چہرے کا دھونا فرض ہے اور ٹھوڑی سے نچلا حصہ جو گلے سے ملتا ہے ، وہ چہرے کی حدود میں شامل نہیں ہے ،لہذا اسے وضو میں دھونا فرض نہیں ہے۔ تفصیل یہ ہے کہ چوڑائی میں ایک کان کی لو سے دوسرے کان کی لو تک چہرہ ہے جبکہ لمبائی میں چہرے کی حد پیشانی کی ابتدا( یعنی جہاں سے عاد تا سر کے بال اگنا شروع ہوتے ہیں اس سے ٹھوڑی کے نیچے تک یعنی نچلے دانت جس ہڈی پر ہیں ، یہ ہڈی ٹھوڑی کا نچلا حصہ کہلائے گی اور یہ بھی چہرے میں شامل ہے۔ لیکن ٹھوڑی سے نچلا حصہ جو گلے سے ملتا ہے ، وہ چہرے کی حدود میں شامل نہیں ہے۔ تنویر الابصار و در مختار میں ہے : (وهو)۔۔۔ ( من مبدأ سطح جبهته )۔۔۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.