Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

مسافر و مریض کا رمضان کے علاوہ روزہ رکھنا

Fatwa no.
3547-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا مسافر اور مریض کو ماہ رمضان میں رمضان کے علاوہ دوسر اروزہ رکھنا صحیح ہے ؟ اگر صحیح ہے تو کیسے ؟

Answer (beginning)

مسافر شرعی اور مریض اگر رمضان شریف میں نفل یا کسی دوسرے واجب کی نیت کریں تو جس کی نیت کریں گے، وہی ادا ہو گا، رمضان کا ادا نہیں ہو گا کیونکہ مسافر و مریض سے رمضان کے ادا، روزے کا وجوب ساقط ہو جاتا ہے تو ماہ رمضان کا یہ دن ان کے حق میں رمضان کے روزے کے لئے ہی متعین نہیں ، اب اس معاملے میں رمضان مسافر و مریض کے حق میں دیگر مہینوں کی طرح ہو گیا مثلا جس طرح شعبان میں جس روزے کی نیت کی جائے وہی ادا ہوتا ہے ، اسی طرح رمضان میں مسافر و مریض جس روزے کی نیت کریں گے وہی ادا ہو گا ، ہاں ! مطلق صرف روزے کی نیت سے ان کا بھی رمضان کا ہی ادا ہو گا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.