Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
منیبہ نام کا مطلب اور منیبہ نام رکھنا کیسا ہے؟
- Fatwa no.
- 3543-WAT
Question
(دعوت اسلامی) منیبہ کا کیا معنی ہے اور کیا یہ نام رکھنا درست ہے ؟
Answer (beginning)
منیبہ کا ایک مطلب ہے " تو بہ کر کے اللہ تعالی کی طرف رجوع کرنے والی "۔ منیبہ نام رکھنا درست ہے۔ منیبہ کے معنی کے متعلق تفصیل: منیبہ ، الانابة مصدر سے واحد مؤنث اسم فاعل کا صیغہ ہے اور الانابہ کا معنی لسان العرب میں یوں ہے ” الإنابة : الرجوع إلى الله بالتوبة. وفي التنزيل العزيز: منيبين إليه “ ترجمہ : انابہ کا مطلب ہے: "اللہ تعالی کی طرف تو بہ کے ذریعے رجوع کرنا اور قرآن مجید میں ہے : " اس کی طرف رجوع لاتے ہوئے۔“ (لسان العرب، جلد 1، صفحہ 775، دار صادر-بیروت) امام اہلسنت امام احمد رضا خاں علیہ الرحمہ نے اپنے شہرہ آفاق ترجمہ بنام ترجمہ کنز الایمان میں منیب کا ترجمہ رجوع کرنے والا کیا ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.