Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

حج و عمرہ پر تجارتی سامان لے کر جانا کیسا؟

Fatwa no.
3538-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) میں عمرہ کے لئے جارہا ہوں تو کیا ساتھ بیچنے کے لئے کوئی سامان لے جاسکتا ہوں؟

Answer (beginning)

حج و عمرے کے لیے جاتے ہوئے جائز سامان تجارت لے کر جانے میں شرعا کوئی حرج نہیں جبکہ اس کی وجہ سے حج و عمرہ کے افعال میں کوئی فرق نہ آئے۔ البتہ اس بات کا خیال رکھا جائے کہ سامان اس قسم کا نہ ہو جسے وہاں لے جانے پر قانونی پابندی ہو کہ پکڑے جانے کی صورت میں کسی طرح کی ذلت ورسوائی کا سامنا کرنا پڑے، اسی طرح ایسا بھی نہ ہو کہ اس کی وجہ سے کسی قسم کی غلط بیانی کرنے کی نوبت آئے وغیرہ وغیرہ۔ الغرض ! تمام شرعی و قانونی خرابیوں سے بچتے ہوئے جائز سامان تجارت ساتھ لے کر جانے میں حرج نہیں جبکہ اس کی وجہ سے حج و عمرہ کے افعال کی ادائیگی میں کوئی فرق نہ آئے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.