Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
سیمنٹ کا فرش سوکھنے سے پاک ہوگا یا نہیں؟
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) اگر سیمنٹ کے فرش پر بچہ چھوٹا پیشاب کر دے تو تھوڑی دیر بعد ہی پیشاب سوکھ جاتا ہے، تو کیا پیشاب سوکھ جانے کے بعد جگہ پاک ہو جائے گی یا نہیں ؟
Answer (beginning)
پوچھی گئی صورت میں اگر تو پیشاب کے سوکھ جانے کے بعد اس کا اثر (رنگ وبو) ختم ہو گیا تو وہ جگہ سوکھنے کے بعد پاک ہو گئی، کیونکہ زمین ناپاک ہو جائے اور ہو اوغیرہ سے سوکھ جائے اور اس پر نجاست کا کوئی اثر مثلارنگ، بو باقی نہ رہے، تو وہ پاک ہو جاتی ہے اور وہاں نماز جائز ہوتی ہے، البتہ جب تک اسے دھویا نہ جائے ، تب تک وہاں سے تیم نہیں ہو سکتا۔ فتاوی ہندیہ میں ہے: ” الارض تطهر باليبس وذهاب الاثر للصلاة لا للتیمم “ ترجمہ : زمین سوکھ جانے اور نجاست کا اثر ختم ہو جانے سے نماز پڑھنے کے لیے پاک ہو جاتی ہے ، تیم کرنے کے لیے نہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.