Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

گھر خریدنے کے بعد اس میں سونے کی چین ملی تو کیا کیا جائے؟

Fatwa no.
3521-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) نوید نے یونس سے گھر خریدا۔ نوید کو 2 سال بعد گھر سے سونے کی چین gold chain ملی۔ اس کے بارے میں رہنمائی فرمائیں کہ کیا نو ید یہ سونے کی چین رکھ سکتا ہے یا نہیں؟

Answer (beginning)

اس سونے کی چین کے متعلق حکم یہ ہے کہ اگر بیچنے والا (یعنی یونس) یہ کہتا ہے کہ یہ میری ہے تو اسے دے دی جائے ورنہ یہ لقطہ ہے اور لفظہ کے متعلق حکم ہے کہ اس کی تشہیر و اعلان کیا جائے اگر مالک آجائے تو اسے دے دے اور اگر تشہیر واعلان کے بعد مالک نہ آیا اور اتنا وقت گزر گیا کہ حقیقی مالک سے مایوسی ہو گئی کہ وہ اب نہیں آئے گا تو اختیار ہے کہ خریدار (یعنی نوید ) اس کی حفاظت کرے یا کسی شرعی فقیر کو دے دے یا نیک کام مثلا مسجد یا مدرسے وغیرہ میں دے دے اور اگر خود شرعی فقیر ہو تو خود بھی رکھ سکتا ہے۔ رد المحتار میں ہے " وفي التتارخانية عن الينابيع اشترى دارا فوجد في بعض الجدار دراهم.

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.