Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
مرخا فاطمہ نام کا مطلب اورمرخا فاطمہ نام رکھنا کیسا؟
- Fatwa no.
- 3514-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ مرغا فاطمہ نام رکھنا کیسا؟ اس کا معنی کیا ہے؟
Answer (beginning)
لفظ مر خا( میم کے نیچے زیر اور راء ساکن) عربی زبان کا لفظ ہے جس کا معنی ہے: " تیز رفتا۔ لہذا معنی کے اعتبار سے یہ نام رکھنا جائز ہے البتہ بہتر یہ ہے کہ آپ اپنی بیٹی کا نام اکیلا فاطمہ رکھ لیں کہ یہ نام حضور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کی ایک لاڈلی شہزادی صاحبہ رضی اللہ تعالی عنھا، کا مبارک نام ہے۔ نیز بچیوں کا نام امہات المؤمنین و صحابیات و صالحات امت کے نام پر رکھا جائے کہ احادیث میں نیک لوگوں کے ناموں پر اپنے بچوں کا نام رکھنے کی ترغیب دلائی گئی ، نیز شخصیت پر اچھے ناموں کا اثر بھی ہوتا ہے۔ القاموس الوحید میں ہے: " المرخاء: تیز گام، تیز دوڑنے والا گھوڑا یا اونٹنی۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.