Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

سجدہ کرنے سے آنکھ کو نقصان پہنچے تو اشارے سے نمازپڑھنا

Answered by
ابوشاهد مولانا محمد ماجد علی مدنی
Fatwa no.
3511-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) آنکھوں کا آپریشن کروانے کی صورت میں اگر سجدہ کرنے سے آنکھوں کو نقصان پہنچتا ہے تو کیا نماز کرسی پر بیٹھ کر پڑھ سکتے ہیں ؟

Answer (beginning)

اگر سجدہ کرنے میں شدید مشقت ہو یا مرض بڑھنے کا صحیح اندیشہ ہو یا اس کی وجہ سے مرض دیر سے ٹھیک ہو گا تو بیٹھ کر اشارے سے نماز ادا کر سکتے ہیں، لیکن سجدہ کا اشارہ رکوع کی بنسبت پست (زیادہ جھک کر ) کرے۔ بیٹھنے میں بہتر تو یہ ہے کہ زمین پر بیٹھ کر نماز پڑھیں اگر زمین پر بیٹھنے میں مشقت ہو تو کرسی پر بیٹھ کر بھی اشارے سے پڑھ سکتے ہیں۔ کنز الدقائق میں ہے: "مومنا إن تعذر وجعل سجوده أخفض من رکوعہ “ ترجمہ: اگر رکوع و سجود بھی متعذر ہوں تو اشارے سے نماز پڑھے اور سجدہ کا اشارہ رکوع کی بنسبت پست کرے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.