Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

بھائی کے پوتے کی شادی دوسرے بھائی کی بیٹی سے کرنا

Fatwa no.
3508-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) دو بھائیوں کی دو بہنوں سے شادی ہوئی یعنی ہم زلف ہیں، ایک بھائی کے بیٹے کا بیٹا ہو اور دوسرے بھائی کی بیٹی ہو ، تو ان کا آپس میں نکاح ہو سکتا ہے یا نہیں؟

Answer (beginning)

ایک بھائی کے بیٹے کے بیٹے کا نکاح دوسرے بھائی کی بیٹی سے جائز ہے بشر طیکہ نکاح سے ممانعت کا کوئی سبب جیسے دودھ کارشتہ یا مصاہرت وغیرہ کی حرمت موجود نہ ہو کہ جب دوسرے بھائی کی بیٹی کا نکاح پہلے بھائی کے بیٹے سے ہو سکتا ہے تو پہلے بھائی کے بیٹے کے بیٹے سے تو بدرجہ اولی ہو سکتا ہے۔ اور یہ ان عورتوں میں شامل نہیں ہے جن کو قرآن پاک میں حرام قرار دیا گیا ہے اور اللہ تبارک و تعالی حرمت کے رشتے ذکر کرنے کے بعد ارشاد فرماتا ہے : وَأُحِلَّ لَكُم ما وراء ذلِكُمْ ترجمہ کنز الایمان : اور اُن کے سوا جو ر ہیں وہ تمہیں حلال ہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.