Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
نماز کے بعد سر پر ہاتھ رکھ کر آیۃ الکرسی پڑھنے کا حکم
- Fatwa no.
- 3497-WAT
- Issued
- 26 رجب المرجب 1446ھ / 27 جنوری 2025ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) نماز کے بعد سر پر ہاتھ رکھ کر آیت الکر سی پڑھنا کہاں سے ثابت ہے ؟
Answer (beginning)
نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھنے کی ترغیب احادیث طیبہ میں دی گئی ہے، البتہ سر پر ہاتھ رکھنا ضروری نہیں، اگر کوئی سر پر ہاتھ رکھ کر پڑھتا ہے تو شرعا اس کی ممانعت بھی نہیں ( جبکہ اس کو شر عاضروری نہ سمجھتا ہو)۔ چنانچہ سنن کبری للنسائی میں ہے " من قرأ آية الكرسي في دبر كل صلاة مكتوبة لم يمنعه من دخول الجنة إلا أن يموت." ترجمہ : جس نے ہر فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھی، تو موت کے علاوہ کوئی چیز اس کے جنت میں داخلے سے مانع نہیں ہو گی۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.