Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کموڈ کی سیٹ پر پیشاب کے قطرے ٹشو سے پاک ہونگے یا دھونا ضروری ہے؟
- Answered by
- مولانا اعظم عطاری مدنی
- Fatwa no.
- 3496-WAT
- Issued
- 26 رجب المرجب 1446ھ / 27 جنوری 2025ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) اگر واش روم میں کموڈ کی سیٹ پر پیشاب کے قطرے ہوں، اور انہیں ٹیشو پیپر سے صاف کر لیا جائے، تو کیا کموڈ کی سیٹ پاک ہو جائے گی یا اسے دھونا پڑے گا؟
Answer (beginning)
یاد رہے کہ وہ تمام چیزیں جن میں مسام نہ ہوں، جس کی وجہ سے نجاست اس چیز میں جذب نہیں ہوتی، ایسی چیزیں کپڑے یا اس کے علاوہ کسی چیز سے اس قدر پونچھ لی جائیں کہ نجاست کا اثر بالکل ختم ہو جائے تو وہ چیزیں پاک ہو جاتی ہیں۔ لہذا دریافت کر دہ صورت میں جبکہ کموڈ کی سیٹ کے اوپر پلاسٹک کا خول چڑھا ہوتا ہے جس کی وجہ سے نجاست اس میں جذب نہیں ہوتی تو اسے اگر ٹیشو پیپر وغیرہ سے صرف اچھی طرح صاف کر لیا جائے کہ پیشاب کے قطروں کا بالکل اثر ختم ہو جائے تو سیٹ پاک ہو جائے گی اسے دھو ناضروری نہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.