Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
عبید نام کا معنی اورمحمد عبید نام رکھنا کیسا؟
- Fatwa no.
- 3491-WAT
- Issued
- 21 رجب المرجب 1446ھ / 22 جنوری 2025ء
Question
جب کسی کا بچہ بیمار رہتا ہو تو یہ کہ دیا جاتا ہے کہ اس کا نام بھاری ہے نام بدل دیں، اس کی کیا حقیقت ہے ؟ جیسے کسی کا نام محمد عبید ہو اور وہ بیمار رہتا ہو ۔
Answer (beginning)
یہ ذہن نشین ہونا چاہیے کہ نام اچھا ہو یا برا اس کا شخصیت پر اثر ہوتا ہے، اچھا نام ہو گا تو اچھا اثر ہو گا بر اہواتو برا، نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم اگر کسی کا بر انام ملاحظہ فرماتے تو اسے تبدیل کر کے اچھا نام رکھتے۔ لہذا بچے کا اچھا نام رکھنا چاہیے اور نیک لوگوں کے ناموں پر نام رکھنے کی ترغیب بھی حدیث پاک میں موجود ہے ، اب اگر بچے کا ایساہی نام رکھا ہے یعنی وہ نام نیک لوگوں کے ناموں میں سے کسی نام پر ہے، یا ایسا تو نہیں مگر اس کا معنی اچھا ہے تو وہ نام درست ہے، اس کی وجہ سے بچہ بیمار نہیں ہوتا، اگر ایسے اچھے نام کے ہوتے ہوئے لوگ یہ کہیں کہ نام بھاری ہے تو یہ ان کی غلطی ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.