Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
نماز جنازہ کی تیسری تکبیر کے بعد بھولے سے سلام پھیرنے کا حکم
- Fatwa no.
- 3474-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت دعوت اسلامی) نماز جنازہ کی تیسری تکبیر کے بعد سلام پھیرا اور فورا یاد آنے پر چوتھی تکبیر کہہ کر سلام پھیر دیا تو نماز جنازہ کا کیا حکم ہے؟
Answer (beginning)
مذکورہ صورت میں جبکہ امام صاحب نے بھول کر تیسری تکبیر کے بعد سلام پھیرا اور فورا یاد آنے پر چوتھی تکبیر بھی کہہ لی اور پھر دوبارہ سلام پھیر اتو نماز جنازہ بالکل درست ہو گئی۔ مراقی الفلاح میں ہے " ولوسلم الإمام بعد الثالثة ناسياً كبر الرابعة ويسلم " ترجمہ: اگر امام نے بھول کر تیسری تکبیر کے بعد سلام پھیر دیا تو چو تھی تکبیر کہے اور (دوبارہ) سلام پھیر لے۔(مراقی الفلاح شرح نور الایضاح، ص 219، المكتبة العصرية) وو امام اہلسنت الشاہ امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن ایسی صورت کے بارے میں فتاوی رضویہ میں فرماتے ہیں: ” دوسری صورت ( یعنی چوتھی تکبیر سے پہلے سلام پھیر نے ) میں نماز ہو جانا بھی اُسی…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.