Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

یورپ کے ویزے کے حصول کے لیے داڑھی کٹوانا

Fatwa no.
3471-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) ایک شخص نوکری کے سلسلے میں یورپ جانا چاہتا ہے، پہلی دفعہ جارہا ہے لیکن ویزہ حاصل کرنے کے لیے داڑھی ایک مٹھی سے چھوٹی کروانی پڑے گی پھر جب ویزہ مل جائے گا تو اس کے بعد بڑی بھی رکھ سکتے ہیں، شرعی رہنمائی فرمائیں کہ ویزہ حاصل کرنے کے لیے داڑھی ایک مٹھی سے چھوٹی کرواسکتے ہیں یا نہیں؟

Answer (beginning)

یورپ کا ویزہ حاصل کرنے کے لیے داڑھی مٹھی سے کم کروانا شرعا جائز نہیں ہے کہ ایک مٹھی داڑھی رکھنا شرعاً واجب ہے اور ایک مٹھی سے کم کرنا حرام ہے، اور نوکری کے لیے یورپ کا ویزہ حاصل کرنا فرض یا واجب نہیں ہے، محض ایک منفعت ہے کہ یہاں کمائی تھوڑی اور وہاں زیادہ ہے ، اور محض منفعت حاصل کرنے کے لیے حرام کام کی اجازت نہیں ہو سکتی۔ یہاں تک کہ اگر والدین وغیرہ داڑھی مٹھی سے کم کروانے کے لی اصرار کریں تو اس معاملے میں ان کی بات ماننا بھی شرعا جائز نہیں ہے کیونکہ اللہ ور سول عز و جل وصلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کا حکم ، والدین وغیرہ تمام مخلوق کے حکم سے بڑھ کر ہے، اور اللہ ورسول عز و جل صلی اللہ تعالی…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.