Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

حدیث "تہبند کا جو حصہ ٹخنوں سے نیچے ہوگا وہ آگ میں جائے گا " کی تفصیل

Fatwa no.
3470-WAT

Question

دار الافتاء ابلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ (1) حدیث پاک میں ہے: " ما أسفل من الكعبين من الإزار في النار "ترجمہ : تہبند کا جو حصہ ٹخنوں سے نیچے ہو گا وہ آگ میں جائے گا۔ " اس سے کیا مراد ہے؟ (2) اور اگر کوئی شخص نماز میں کپڑا ٹخنوں کے نیچے رکھتا ہے تو اس کا کیا حکم ہو گا ؟ کیا اس کی نماز ہو جائے گی ؟ وضاحت فرما کر اجر جزیل حاصل کریں۔

Answer (beginning)

(1) حدیث پاک کے ان الفاظ "ما أسفل من الكعبين من الإزار فی النار " یعنی تہبند کا جو حصہ ٹخنوں سے نیچے ہو گا وہ آگ میں جائے گا" کی شرح کرتے ہوئے شارحین حدیث نے اس کی درج ذیل وضاحت فرمائی ہے: (الف) اگر تکبر کے طور پر تہبند کو ٹخنوں سے نیچے لٹکائے تو قدم کا وہ حصہ جو شخنوں کے نیچے ہے وہ آگ میں جائے گا۔ (ب) ٹخنوں کے نیچے تہبند بطور تکبر لٹکانا دوزخیوں کے اعمال میں سے ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.