Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
فجر اور عصر کے وقت صلاۃ الحاجات پڑھنا
- Fatwa no.
- 3459-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) فجر اور عصر کے وقت صلاۃ الحاجات پڑھ سکتے ہیں یا نہیں ؟ جواب عطا فرمادیں۔
Answer (beginning)
صلاۃ الحاجات ایک نفلی نماز ہے۔ اور چند اوقات ایسے ہیں، جن میں نوافل ادا کرنا منع ہے ، جن میں سے فجر کا پورا وقت اور عصر کے فرض ادا کرنے کے بعد کا وقت بھی شامل ہے ، اسی طرح آفتاب زرد ہونے سے غروب آفتاب تک کا وقت بھی شامل ہے۔ لہذا فجر کے پورے وقت میں یہ نماز نہیں پڑھ سکتے اور عصر کے فرض ادا کرنے کے بعد بھی نہیں پڑھ سکتے ، ہاں ! عصر کے فرضوں سے پہلے پڑھ سکتے ہیں، لیکن جب آفتاب زر د ہو جائے تو اس وقت اگر اس دن کی عصر کی نماز بھی ادا نہیں کی تھی تو اس وقت میں وہ تو ادا کر سکتے ہیں لیکن اس وقت میں عصر کے فرضوں سے پہلے بھی نوافل ادا نہیں کر سکتے ، لہذا اس وقت میں صلاۃ الحاجات بھی نہیں پڑھ سکتے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.