Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
نماز میں عمامہ یا ٹوپی صحیح کرنے کا حکم
- Fatwa no.
- 3456-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) نماز میں عمامہ یا ٹوپی صحیح کریں جیسے پیشانی سے اوپر کریں، تو کیا حکم ہے؟
Answer (beginning)
نماز کے دوران اگر عمامہ یا ٹوپی پیشانی پر آجائے، تو عمل قلیل کے ذریعے اسے درست کر لینے میں حرج نہیں ( مثلا بایاں ہاتھ باندھے رکھے اور سیدھے ہاتھ کے ساتھ عمامے وغیرہ کو پیچھے سرک دے) کہ یہ مفید عمل ہے۔ اور اگر عمل کثیر سے درست کیا ( یعنی اس انداز سے درست کیا کہ دور سے دیکھنے والے کو ظن غالب یہی ہو کہ یہ نماز میں نہیں ) تو نماز فاسد ہو جائے گی۔ نیز یہ بھی خیال رہے کہ عمل قلیل کے ساتھ درست کرنے میں یہ بھی ضروری ہے کہ ایک رکن ( مثلا قیام یار کوع یا سجدہ) میں دو سے زیادہ بار ہا تھ استعمال نہ کیا جائے کہ ایک ہی رکن میں دو سے زیادہ بار ہاتھ استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.