Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
مشکِ حرم کا معنی اور مشکِ حرم نام رکھنا کیسا
- Fatwa no.
- 3449-WAT
Question
(دعوت اسلامی) ہم اپنی بیٹی کا نام مشک حرم رکھنا چاہتے ہیں، براہ مہربانی بتائیں کہ کیا یہ نام رکھ سکتے ہیں ؟
Answer (beginning)
"مشک حرم " کا معنی ہے: " حرم کی خوشبو۔ " اس لحاظ سے یہ نام رکھنا درست ہے ، شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں، تاہم بہتر یہ ہے کہ بچی کا نام نیک خواتین، مثلاً امہات المؤمنین، صحابیات و غیر ہا اللہ پاک کی نیک بندیوں کے ناموں پر رکھا جائے کہ حدیث پاک میں اس کی ترغیب دلائی گئی ہے۔ الفردوس بماثور الخطاب میں ہے: ”تسموا بخیار کم “ ترجمہ : اچھوں کے نام پر نام رکھو۔(الفردوس بماثور الخطاب، جلد 2، صفحہ 58، حدیث 2328، دار الكتب العلمية، بيروت) نوٹ : ناموں کے بارے میں تفصیلی معلومات اور بچوں اور بچیوں کے اسلامی نام حاصل کرنے کے لیے مکتبہ المدینہ کی جاری کردہ کتاب ”نام رکھنے کے احکام کا مطالعہ کر لیجیے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.