Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

رشتے کے لئے زائچہ (horoscope) بنوانا

Fatwa no.
3434-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) رشتے کے لئے زائچہ (horoscope) بنوانا کیسا؟

Answer (beginning)

زائچہ (horoscope) ایک نجومی اصطلاح ہے، جو سیاروں، ستاروں، اور فلکیات کی حالت کو ایک خاص ترتیب میں ظاہر کرتی ہے۔ اس کا مقصد کسی شخص کی شخصیت، مستقبل کے واقعات، یا قسمت کے بارے میں پیشگوئی کرنا ہو تا ہے۔ شرعی طور پر زائچے اور علم نجوم کے ذریعے قسمت کے متعلق پیشین گوئی کرنا اور کروانا ممنوع ہے اور اگر اعتقاد ویقین کے ساتھ ہو تو کفر ہے۔ فتاوی عالمگیری میں ہے ”و علم يجب الاجتناب عنه وهو ۔۔ علم النجوم الاعلى قدر ما يحتاج اليه في معرفة الاوقات وطلوع الفجر والتوجه الى القبلة والهداية في الطريق “ترجمہ: ایسا علم جس سے بچنا لازم ہے، وہ علم نجوم ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.