Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

مشت زنی نہ کرنے کی قسم کھائی تو ہمبستری سے ٹوٹے گی یا نہیں؟

Fatwa no.
3422-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) اگر کوئی شخص قسم کھالے کہ میں مشت زنی نہیں کروں گا؟ کیا بیوی سے ہمبستری کرنے کی صورت میں اس کی قسم ٹوٹے گی یا نہیں ؟ اگر ہاں تو وہ شخص اپنی بیوی سے ہمبستری کرے یا نہیں؟ برائے کرم شرعی رہنمائی فرما دیں؟

Answer (beginning)

مشت زنی ناجائز و گناہ ، جہنم میں لے جانے والا عمل ہے ، اس کی شریعت مطہرہ میں شدید مذمت بیان کی گئی ہے، اس برے فعل سے بچنا ہر مسلمان پر شر عالازم وضروری ہے۔ البتہ پوچھی گئی صورت میں ایسے شخص کی بیوی سے ہمبستری کی حالت میں منی نکلنے سے قسم نہیں ٹوٹے گی کہ قسم کے الفاظ سے وہ معانی مراد لیے جاتے ہیں، جن میں اہل عرف ان کو استعمال کرتے ہیں اور عرف میں مشت زنی کا معنی اپنے ہاتھ سے منی خارج کرنا ہو تا ہے نہ کہ بیوی سے ہمبستری کی حالت میں منی کا نکلنا، لہذا اس طرح کی قسم اٹھانے والا شخص اپنی بیوی سے ہمبستری کر سکتا ہے بشر طیکہ کوئی اور شرعی ممانعت نہ ہو۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.