Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

مسجد کی دوسری منزل میں صف بنانے کا طریقہ

Fatwa no.
3418-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ مسجد کی دوسری منزل پر امام سے آگے یا امام کی سیدھ یعنی بر ابر صف بنانا کیسا؟ صف اوپر ہے اور اس کی سیدھ میں نیچے امام ہے ، شرعی رہنمائی فرما دیں؟

Answer (beginning)

پوچھی گئی صورت میں دوسری منزل پر نماز پڑھنے والوں کے لیے بھی ضروری ہے کہ امام سے آگے کھڑے نہ ہوں (یعنی، قیام، رکوع، سجود کسی حالت میں ان کا ٹخنہ امام کے ٹخنے سے آگے نہ ہو ) اگر امام سے آگے ہوئے تو ان کی نماز نہ ہوگی، اور اگر امام کے برابر، سیدھ میں اس طرح کھڑے ہوں کہ ان کا ٹخنہ ، قیام، رکوع، سجو د کسی حالت میں امام کے ٹخنے سے آگے نہ ہو تو اس صورت میں بھی نماز ہو جائے گی۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.