Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
حضرت جبریل علیہ السلام، نبی پاک علیہ السلام کی بارگاہ میں کتنی بار حاضر ہوئے؟
- Fatwa no.
- 3408-WAT
- Issued
- 28 جمادی الاخری 1446ھ /31دسمبر 2024ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ حضرت جبرائیل علیہ الصلاۃ والسلام حضور نبی رحمت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں کتنی مرتبہ حاضر ہوئے؟
Answer (beginning)
حضرت جبریل علیہ السّلام حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں چوبیس ہزار مر تبہ حاضر ہوئے۔ چنانچہ ارشاد الساری شرح صحیح بخاری میں ہے: "ان جبریل نزل على النبي صلى الله عليه وسلم اربعة وعشرين الف مرة، وعلى آدم اثنتي عشرة مرة، وعلى ادريس اربعًا، وعلى نوح خمسين، وعلى ابراهيم اثنتين واربعين مرة، وعلى موسى اربعمائة، وعلى عيسى عشرا“ ترجمہ : جبریل علیہ السلام نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بارگاہ میں چوبیس ہزار مرتبہ حاضر ہوئے اور حضرت آدم علیہ السّلام کی بارگاہ میں بارہ مرتبہ حاضر ہوئے اور حضرت اور میں علیہ السّلام کی بارگاہ میں چار مرتبہ حاضر ہوئے اور حضرت نوح علیہ السلام کی بار…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.