Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

مصفرہ نام کا مطلب اور مصفرہ نام رکھنا کیسا؟

Fatwa no.
3401-WAT
Issued
25 جمادی الاخری 1446ھ / 28دسمبر 2024ء

Question

مصفرہ نام رکھنا کیسا ہے؟

Answer (beginning)

مصفرہ، یہ مصفر کی تانیث ہے ، تو اس کا مطلب ہو گا: " مفلس اور محتاج عورت لہذا اس کا معنی اچھا نہیں ہے تو یہ نام نہ رکھا جائے ، بہتر ہے کہ ازواج مطہرات یا دیگر صحابیات کے ناموں میں سے کوئی نام رکھ لیں تاکہ ان کی برکتیں بھی نصیب ہوں۔ المنجد میں ہے " المصفر : محتاج۔"(المنجد،ص474،اردوبازار، لاہور) صدر الشریعہ مفتی محمد امجد علی اعظمی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ”بچہ کا اچھا نام رکھا جائے۔ ہندوستان میں بہت لوگوں کے ایسے نام ہیں، جن کے کچھ معنی نہیں یا اون کے برے معنی ہیں، ایسے ناموں سے احتراز کریں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.