Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

بدنگاہی سے توبہ پر استقامت پانے کا طریقہ

Fatwa no.
3396-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کچھ لوگ بد نگاہی کرتے ہیں تو تو بہ کر لیتے ہیں لیکن پھر کچھ دنوں کے بعد بد نگاہی شروع کر دیتے ہیں اور تو بہ توڑ دیتے ہیں، آپ بتادیں کہ وہ کیسے بد نگاہی کرنا چھوڑیں اور تو بہ پر استقامت اختیار کریں؟

Answer (beginning)

دعا مومن کا ہتھیار ہے ، اللہ تعالی سے سچے دل کے ساتھ گڑ گڑا کر تو بہ پر استقامت کی دعا کریں، نیز جن اسباب کی وجہ سے بد نگاہی مبتلا ہوتے ہیں، ان اسباب سے فورا پیچھا چھڑائیں، مثلابد نگاہی وغیرہ گناہوں کا شکار ہونے والے لوگوں کی صحبت سے کنارہ کشی کریں، فلموں، ڈراموں، گانوں باجوں وغیرہ سے پیچھا چھڑائیں وغیرہ۔ نیز ایسی جگہوں پر نہ جائیں جہاں بد نگاہی ہوتی ہے ، بد نگاہی سے متعلق آنے والی وعیدوں کا مطالعہ کریں، اور تو بہ کرنے والوں اور اس پر استقامت پانے والوں کے بارے میں وارد ہونے والے فضائل کا مطالعہ کریں، نیکوں کی صحبت اختیار کریں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.