Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
مقداد نام کا مطلب اور مقداد نام رکھنا کیسا
- Fatwa no.
- 3391-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) میر اسوال یہ ہے کہ مقد اد نام رکھنا کیسا ہے ؟ اس کا کیا معنی ہے؟
Answer (beginning)
مقداد کا معنی ہے : ” ایک چیز کو دو حصوں میں تقسیم کرنے والا۔ “ مقداد نام رکھنا بالکل جائز ہے بلکہ یہ بہتر ناموں میں سے ہے، کیونکہ یہ ایک صحابی رسول (صلی اللہ علیہ وسلم ورضی اللہ تعالی عنہ ) کا نام ہے اور حدیث پاک میں اچھوں کے نام پر نام رکھنے کا فرمایا گیا ہے اور اس سے امید ہے کہ اچھوں کی برکت بچے کے شامل حال رہے گی۔ الفردوس بماثور الخطاب میں ہے ”تسموا بخیار کم “ ترجمہ : اچھوں کے نام پر نام رکھو۔ (الفردوس بماثور الخطاب، جلد 2، صفحہ 58، حدیث 2328، دار الكتب العلمية، بيروت) صدر الشریعہ مفتی محمد امجد علی اعظمی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ”بچہ کا اچھا نام رکھا جائے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.