Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
بیٹی کا نام Daneen دانِین رکھنا کیسا؟
- Fatwa no.
- 3390-WAT
- Issued
- 13 جمادی الاخریٰ 1446ھ / 16دسمبر 2024ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا بیٹی کا نام Daneen دانین رکھ سکتے ہیں ؟ اس کا معنی کیا ہے؟
Answer (beginning)
دانین، دان کی جمع ہے ، اور دان کا معنی ہے: " قریب ہونے والا مرد تو دانین کا معنی بنے گا: " قریب ہونے والے کئی مرد۔ " دان کی مؤنث دانیہ ہے، جس کا معنی ہے: " قریب ہونے والی عورت۔ لہذا اگر اسی لفظ سے بچی کا نام رکھنا ہے تو دانین نہیں بلکہ دانیہ رکھنا چاہیے۔ البتہ ! بہتر یہ ہے کہ بچیوں کے نام امہات المؤمنین یا دیگر صحابیات رضی الله عنهن یاد دیگر نیک خواتین رحمة الله علیھن کے نام پر رکھا جائے کہ حدیث پاک میں اچھے لوگوں کے نام پر نام رکھنے کی ترغیب ارشاد فرمائی گئی ہے ، تو اس طرح اس حدیث پر عمل ہو گا، نیز امید ہے کہ اچھے نام اور ان بزرگ ہستیوں کی برکت بھی اولاد کے شامل حال ہو گی۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.