Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
غیر نبی کو نبی سے افضل کہنا یا سمجھنا؟
- Fatwa no.
- 3387-WAT
- Issued
- 13 جمادی الاخری 1446ھ / 16 دسمبر 2024ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا نبی کی اُمت میں کوئی بھی غیر نبی دیگر نبیوں سے اچھا مقام پاسکتا ہے یعنی ان سے افضل ہو سکتا ہے؟
Answer (beginning)
یادر ہے کہ غیر نبی کو کسی نبی سے افضل جانا بالا جماع کفر ہے۔ کوئی غیر نبی کتنے ہی بڑے مر تبہ والا ہو، کسی نبی کے برابر یا افضل نہیں ہو سکتا، لہذا کوئی بھی غیر نبی کسی نبی سے اچھا مقام نہیں پاسکتا۔ اور وہ حدیث پاک کہ جس میں فرمایا گیا: "میری امت کے علماء بنی اسرائیل کے انبیاء کی مثل ہیں۔ " اس سے مراد یہ ہے کہ جس طرح بنی اسرائیل میں انبیاء کرام علیهم الصلوۃ والسلام ، موسی علیہ الصلوۃ و السلام کی شریعت کی حفاظت کرتے تھے ، اسی طرح میری امت کے علماء میری شریعت کی حفاظت کریں گے ، اور مخلوق کو ہدایت کریں گے۔ یہ مراد نہیں ہے کہ میری امت کے علماء نبوت میں بنی اسرائیل کے انبیاء کی مثل ہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.