Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

آپریشن کے سبب آنکھ پر پانی نہ ڈال سکتے ہوں تو وضو کا طریقہ

Fatwa no.
3374-WAT

Question

(دعوت اسلامی) ایک عورت کی آنکھ کا آپریشن ہوا ہے اور وہ آنکھ پہ پانی نہیں ڈال سکتیں، وضو کا کیا حکم ہو گا؟

Answer (beginning)

آپریشن کے سبب اگر آنکھ پر ہر طرح کا پانی (ٹھنڈ اوگرم) پہنچانے سے آنکھ کے ضائع ہونے یا بیماری بڑھنے یا دیر سے اچھا ہونے کا صحیح اندیشہ ہو، تو اس پر پانی بہانا معاف ہے ، اب اگر آنکھ پر ڈالی گئی پٹی پر پانی بہانے میں نقصان نہ ہو تو اس پر پانی بہایا جائے اور اگر اس پر پانی بہانے میں بھی نقصان ہو تو آنکھ کا مسح کر لیا جائے اور اگر آنکھ پر مسح کرنے میں بھی نقصان ہو تو پٹی پر مسح کر لیا جائے ، وہ بھی نقصان دہ ہو تو مسح بھی معاف ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.