Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

شمس کا معنی کیا ہے اور شمس نام رکھنا کیسا؟

Fatwa no.
3372-WAT
Issued
14 جمادی الاخرى 1446ھ / 17 دسمبر 2024ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) لڑکے کا نام ”شمس “ رکھنا کیسا؟

Answer (beginning)

سمس کا معنی سورج ہے، یہ نام رکھنا جائز ہے، البتہ بہتر یہ ہے کہ اس کے بجائے بچے کا نام انبیاء کرام ، صحابہ کرام اور نیک لوگوں کے نام پر رکھا جائے۔ الفردوس بماثور الخطاب میں ہے ”تسموا بخیار کم “ ترجمہ: اچھوں کے نام پر نام رکھو۔ (الفردوس بماثور الخطاب، جلد2، صفحہ 58، حدیث 2328، دار الكتب العلمية، بيروت) بہار شریعت میں ہے ”بچہ کا اچھا نام رکھا جائے۔ ہندوستان میں بہت لوگوں کے ایسے نام ہیں جن کے کچھ معنی نہیں یا اون کے برے معنی ہیں ایسے ناموں سے احتراز کریں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.