Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

نماز جنازہ میں پہلی تکبیر کے علاوہ دیگر تکبیرات پر ہاتھ اٹھانا

Fatwa no.
3367-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) اگر کسی نے غلطی سے نماز جنازہ کی پہلی تکبیر کے علاوہ کسی اور تکبیر میں بھی ہاتھ اٹھائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟

Answer (beginning)

حدیث شریف میں آتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جنازہ کی نماز میں صرف پہلی تکبیر پر ہاتھ اٹھاتے تھے ، اُس کے بعد دوبارہ نہیں اٹھاتے تھے ، اس وجہ سے نماز جنازہ میں ہر تکبیر میں ہاتھ اٹھانا سنت نہیں، البتہ اگر کسی نے نماز جنازہ کی پہلی تکبیر کے علاوہ کسی اور تکبیر پر بھی غلطی سے ہاتھ اٹھا لیے ، تو اس کی نماز درست ہو جائے گی، لیکن قصداً اس طرح نہیں کرنا چاہیے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.