Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا عورت کے ظہار کرنے سے ظہار ہوتا ہے؟

Fatwa no.
3363-WAT
Issued
09 جمادی الاخرى 1446ھ / 12 دسمبر 2024ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) اگر کسی عورت نے مرد کو اپنے باپ بھائی وغیرہ کے مثل کہا، تو کیا یہ بھی ظہار ہے ؟

Answer (beginning)

بیوی کا اپنے شوہر کو یہ کہنا کہ تم میرے باپ یا یہ کہنا کہ تم میرے بھائی کی مثل ہو، یہ جملہ دو وجوہات کی بنا پر لغو ہے: ایک تو اس لئے کہ یہاں حقیقت میں ظہار کے الفاظ ہی موجود نہیں کیونکہ ظہار کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ کسی عورت کے ساتھ تشبیہ دی جائے جبکہ سوال میں مرد ( یعنی باپ یا بھائی) کے ساتھ تشبیہ دی جارہی ہے۔ اور دوسرا اس لیے کہ یہ الفاظ عورت کی جانب سے ادا کئے گئے ہیں، جبکہ عورت اگر ظہار کے حقیقی اور صریح الفاظ استعمال کرے تو تب بھی ظہار نہیں ہوتا کہ جس سے ظہار کیا جائے اس کا بیوی ہوناضروری ہو تا ہے جبکہ یہاں شوہر سے ظہار کیا جارہا ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.