Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

بالغ و نابالغ کی اکٹھی نمازِ جنازہ میں کون سی دعا پڑھیں؟

Fatwa no.
3347-WAT
Issued
07 جمادی الاخریٰ 1446ھ / 10دسمبر 2024ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) اگر بالغ و نابالغ کی نماز جنازہ ایک ساتھ ہی پڑھی جائے تو اس میں کون سی دعا پڑھی جائے گی، آیا دونوں دعائیں پڑھی جائیں گی یا صرف بالغ کی ؟ ر ہنمائی فرمائیں۔

Answer (beginning)

جب بالغ اور نابالغ کا جنازہ ایک ساتھ پڑھا جائے تو درود پاک پڑھنے کے بعد تیسری تکبیر کہہ کر پہلے بالغوں والی دعا پڑھی جائے، پھر نابالغوں والی دعا پڑھی جائے۔ یادر ہے کہ اگر دقت و دشواری نہ ہو تو بہتر یہ ہے کہ ہر میت پر الگ سے جنازہ پڑھا جائے۔ امام اہل سنت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ سے فتاوی رضویہ میں سوال ہوا کہ : "کتنے میت تک کا جنازہ اکٹھا ہو سکتا ہے اور نابالغ لڑکی یا لڑکے کا جنازہ بالغ کے ساتھ ہو سکتا ہے یا نہیں ؟ اگر ہو سکتا ہے تو دعا پہلے بالغ کی پڑھی جائے یا نا بالغ کی؟ یا محض بالغ کی دعانا بالغ کے لئے کافی ہو سکتی ہے ؟

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.