Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
ولیمہ کیلئے کتنا گوشت ضروری ہے؟ نیز ولیمہ شوہر کے گھر ہی کرنا ضروری ہے؟
- Fatwa no.
- 3342-WAT
- Issued
- 04 جمادی الاخرى 1446ھ / 07دسمبر 2024ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) ولیمہ میں کتنے کلو گوشت کا ہوناضروری ہے؟ کیا سوا کلو گوشت کا بھی ولیمہ ہو جائے گا؟ کہتے ہیں کہ سوا کلو سے کم گوشت کا ولیمہ نہیں ہوتا، نیز (2) کیا ولیمہ دوسرے کے گھر پر بھی کر سکتے ہیں یا جس کی شادی ہوئی ہے، ولیمہ بھی اُس کے ہی گھر پر ہو گا؟ ر ہنمائی فرمادیں۔
Answer (beginning)
(1) جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ ”سوا کلو سے کم گوشت کا ولیمہ نہیں ہوتا وہ غلط کہتے ہیں کیونکہ ولیمہ میں نہ گوشت ضروری ہے اور نہ ہی اس کی کوئی مخصوص مقدار کا کوئی شرعی حکم ہے بلکہ ولیمہ کی دعوت کا شوہر کی حیثیت کے مطابق ہونا مستحب ہے۔ (2) اسی طرح ولیمہ کرنے کی جگہ کے بارے میں بھی کوئی شرعی پابندی نہیں ہے، شریعت کی حدود میں کہیں بھی مناسب جگہ پر کیا جاسکتا ہے، جس کی شادی ہے اس کے گھر میں بھی کیا جاسکتا ہے، اسی طرح ریسٹورنٹ ، شادی ہال یا کسی عزیز کے گھر بھی کیا جاسکتا ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.