Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
زیدان کے معنی اور محمد زیدان نام رکھنا کیسا ہے؟
- Fatwa no.
- 3340-WAT
- Issued
- 04 جمادی الاخریٰ 1446ھ / 07دسمبر 2024ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) بچے کا نام "محمد زیدان حسین "رکھنا کیسا؟
Answer (beginning)
شرعی طور پر ”محمد زیدان حسین “ نام رکھنا درست ہے، کیونکہ زیدان ( زاء کے زبر کے ساتھ ) کا معنی : " بڑھنا اور زیادہ ہونا ہے نیز یہ نیک بندوں کے ناموں میں سے بھی ہے۔ " اور ”حسین“ نبی پاک صلی الله علیه و آله وسلم کے پیارے نواسے کا نام ہے، لہذا یہ نام رکھنے میں کوئی حرج نہیں، البتہ بہتر یہ ہے کہ اولا بیٹے کا نام صرف محمد رکھیں، پھر پکارنے کے لئے "زیدان حسین "رکھ لیں۔ چنانچہ زید ان کے معنی کے متعلق "تاج العروس من جواهر القاموس“ میں ہے:”(والزيدان)، بفتح فسکون۔۔۔بمعنى النمو والزكاء “ترجمہ: زیدان جو کہ (زاء کے) زبر اور (یاء کے ) سکون کے ساتھ ہے، یہ بڑھنے اور زیادہ ہونے کے معنی میں ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.