Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

علایہ کے معنی اور علایہ نام رکھنا کیسا ؟

Fatwa no.
3332-WAT
Issued
01 جمادی الاخرى 1446ھ /04دسمبر 2024ء

Question

کیا بچی کا نام علامیہ رکھ سکتے ہیں ؟

Answer (beginning)

علامیہ ، دراصل عربی زبان کا لفظ ہے، جس کا معنی ہے "بلند جگہ " اور یہ روم کے ایک شہر کا نام بھی ہے۔ لہذا اس اعتبار سے بچی کا یہ نام رکھنا جائز ہے۔ البتہ بہتر یہ ہے کہ بچی کا نام نبی پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات، بیٹیوں، صحابیات رضی اللہ عنہن اور نیک خواتین کے نام پر رکھا جائے کہ حدیث پاک میں اچھے لوگوں کے نام پر نام رکھنے کی ترغیب ارشاد فرمائی گئی ہے۔ تاج العروس میں ہے: " العلاية كل موضع مرتفع "ترجمہ : علایہ : ہر بلند جگہ ۔ (تاج العروس، جلد 39، صفحہ 87، دار الهدايه) اسی میں ہے : " والعلاية : بلد بالروم " ترجمہ: علایہ روم کا ایک شہر ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.