Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

غوث احمد نام رکھنا کیسا ہے؟

Fatwa no.
3331-WAT
Issued
01 جمادی الاخرى 1446ھ / 04 دسمبر 2024ء

Question

غوث احمد نام رکھنا کیسا؟

Answer (beginning)

غوث احمد نام رکھنے میں حرج نہیں۔ البتہ ! بہتر یہ ہے کہ اولا بیٹے کا نام صرف "محمد یا احمد " رکھیں کیونکہ حدیث پاک میں تنہا محمد اور احمد نام رکھنے کی فضیلت اور ترغیب ارشاد فرمائی گئی ہے۔ اور پھر پکارنے کے لیے مذکورہ بالا نام رکھ لیجیے۔ الفردوس بماثور الخطاب میں ہے: "تسموا بخیارکم“ ترجمہ : اچھوں کے نام پر نام رکھو۔ (الفردوس بماثور الخطاب، جلد 2، صفحه 58، حدیث 2328، دار الكتب العلمية، بيروت) فتاوی رضویہ میں ہے "بہتر یہ ہے کہ صرف محمد یا احمد نام رکھے اس کے ساتھ جان و غیر ہ اور کوئی لفظ نہ ملائے کہ فضائل تنہا انھیں اسمائے مبارکہ کے وارد ہوئے ہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.