Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیا کوئی ایسی حدیث ہے کہ شیطان نے زمین کی ہر جگہ سجدہ کیا تھا ؟
- Fatwa no.
- 3330-WAT
- Issued
- 29 جمادی الاولیٰ 1446ھ /02دسمبر 2024ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا ایسی کوئی حدیث موجود ہے جس میں بیان کیا گیا ہو کہ شیطان نے روئے زمین کی ہر جگہ سجدہ کیا تھا، اس بارے میں رہنمائی فرمادیں؟
Answer (beginning)
کافی تلاش کرنے کے باوجود اس کی کوئی حدیث نہیں ملی، البتہ علمائے کرام کے بعض اقوال اس طرح کے ملتے ہیں کہ شیطان نے زمین کے ہر حصے پر اللہ پاک کی عبادت کی ہے لیکن تکبر کے سبب مردود ہو ا۔ اس طرح کی باتوں کے لیے اتنا حوالہ ہی کافی ہوتا ہے۔ تاریخ خمیس میں علامہ حسین بن محمد بن حسن دیار بگری (متوفی: 966ھ) فرماتے ہیں: "لم يبق في السموات والارض موضع شبر لم يسجد فيه ابلیس “ ترجمہ : زمین و آسمان میں ایک بالشت برابر بھی کوئی ایسی جگہ نہ بچی جس پر ابلیس لعین نے سجدہ نہ کیا ہو۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.