Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

نبی پاک علیہ الصلاۃ و السلام کو لاڈلا کہنا کیسا؟

Fatwa no.
3318-WAT
Issued
22 جمادی الاولیٰ 1446ھ / 25 نومبر 2024ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ حضور خاتم النبین علیہ الصلوۃ و السلام کو اللہ پاک کا لاڈلا ر سول کہنا کیسا ہے؟

Answer (beginning)

حضور خاتم النبيين علیہ الصلوۃ والسلام کو لاڈلا نہیں کہنا چاہیے (نہ اللہ تعالی کی طرف نسبت کر کے اور نہ اس کے بغیر ) کہ اس کے بعض معانی حضور علیہ الصلوۃ و السلام کے حق میں درست نہیں کہ اس کا ایک معنی ہے "وہ لڑکا جو ماں باپ کی محبت کی وجہ سے آوارہ ہو گیا ہو"۔ رد المحتار میں علامہ محمد امین بن عمر معروف ابن عابدین شامی علیه الرحمه (متوفی 1252ھ) فرماتے ہیں ”ان مجرد إيهام المعنى المحال كاف في المنع عن التلفظ ترجمہ : ( الله ورسول عزو جل وصلی اللہ علیہ وسلم کی ) ذات کے لیے کوئی لفظ استعمال کرنے کی ممانت میں صرف محال (برے) معنی کا وہم ہی کافی ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.