Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
شفیع کا معنی اور شفیع مصطفیٰ نام رکھنا کیسا ؟
- Fatwa no.
- 3316-WAT
- Issued
- 22 جمادی الاولیٰ 1446ھ / 25 نومبر 2024 ء
Question
دار الافتاء اہلسنت بچے کا نام محمد شفیع یا محمد شفیع مصطفیٰ رکھ سکتے ہیں ؟ (دعوت اسلامی)
Answer (beginning)
بیٹے کا نام محمد شفیع یا محمد شفیع مصطفی رکھنا جائز ہے، کیونکہ ”محمد“ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ وسلم کا مبارک نام ہے اور شفیع اور مصطفی کو اس کے ساتھ ملانا بھی جائز ہے۔ شفیع کا معنی ہے : شفاعت کرنے / سفارش کرنے والا “ اور مصطفی“ کے معانی یہ ہیں : بچنا ہوا، انتخاب کیا ہوا، برگزیدہ، پسندیدہ، مقبول۔ البتہ بہتر یہ ہے کہ اولاً بیٹے کا نام صرف ”محمد“ رکھیں، کیونکہ حدیث پاک میں نام محمد “ رکھنے کی فضیلت اور ترغیب ارشاد فرمائی گئی ہے اور ظاہر یہ ہے کہ یہ فضیلت تنہا نام ”محمد“ رکھنے کی ہے اور پھر پکارنے کے لیے مذکورہ بالا نام شفیع رکھ لیجئے ، اس طرح بھی پورا نام محمد شفیع ہو جائے گا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.