Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کسی مسلمان کو کفر پر مرنے کی بد دعا دینا کیسا؟
- Fatwa no.
- 3315-WAT
- Issued
- 22 جمادی الاولیٰ 1446ھ / 25 نومبر 2024ء
Question
دار الافتاء ابلسنت (دعوت اسلامی) زید یہ دعا کرتا ہے کہ ”اے بکر تیری موت کفر پر ہو، تو کافر ہو کر مرے“۔ زید پر کیا حکم ہو گا؟
Answer (beginning)
زید سخت گناہ گار ہے کیونکہ کسی مسلمان کو کافر ہو کر مرنے کی بد دعا دینا سخت ناجائز و گناہ ہے کہ مسلمان کی بدخواہی (یعنی اس کا برا چاہنا) ہے اور بعض علماء کے نزدیک تو ایسی بد دعا دینا کفر ہے اور تحقیق یہ ہے کہ اگر اس نے کفر کو اچھا جان کر یا اسلام کو برا جانتے ہوئے ایسی بد دعا دی تو اس صورت میں یہ کفر ہے۔ فضائل دعا میں ہے: ”کسی مسلمان کو یہ بد دعانہ کرے کہ تو کافر ہو جائے، کہ بعض علماء کے نزدیک کفر ہے اور تحقیق یہ ہے کہ اگر کفر کو اچھایا اسلام کو بُر اجان کر کہے، پلاریب (یعنی بلاشک وشبہ ) کفر ہے ورنہ بڑا گناہ ہے کہ مسلمان کی بدخواہی ( مسلمان کا بُرا چاہنا) حرام ہے، خصوصاً یہ بدخواہی کہ سب…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.