Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

امام کی اجازت کے بغیر مکبر بننے کا حکم

Fatwa no.
3302-WAT
Issued
25 جمادی الاولیٰ 1446ھ / 28 نومبر 2024ء

Question

جمعہ وعیدین میں اگر لاؤڈ اسپیکر نہ ہو اور کوئی مقتدی امام کی اجازت کے بغیر ہی مکبر بن گیا تو اس کا کیا حکم ہے ؟

Answer (beginning)

مکبر بننے کے لیے امام کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ اگر مقتدیوں کو لگے کہ امام کی تکبیرات کی آواز تمام مقتدیوں کو نہیں پہنچ رہی، تو کوئی بھی مکبر بن سکتا ہے تاکہ امام کا حال سب کو معلوم ہو جائے۔ لیکن اگر امام کی آواز مقتدیوں تک پہنچ جائے، تو بلاضرورت مکبر بنا مکر وہ و بدعت ہے ، لیکن اس صورت میں بھی مکبر کی نماز فاسد نہیں ہو گی۔ مگر یہ بات واضح رہے کہ مکبر وہی بن سکتا ہے جو صحیح قراءت جانتا ہو، نیز اس درست نیت سے تکبیرات پڑھے کہ اپنی تکبیر کہتا ہوں اور حاجت کی وجہ سے آواز بلند کرتا ہوں"۔ لوگوں کو اچھا لگانے کے لیے بناوٹ اور سر کے ساتھ تکبیرات بلند آواز سے کہنے کی اجازت نہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.