Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

مختلف احادیث میں اس مضمون " وہ ہم میں سے نہیں " سے کیا مراد ہے ؟

Fatwa no.
3300-WAT
Issued
25 جمادی الاولی 1446ھ / 28 نومبر 2024ء

Question

حدیث شریف میں جہاں کہیں اس طرح آیا ہے کہ جس نے ایسا کام کیا وہ ہم میں سے نہیں، تو اس سے کیا مراد ہے مجھے کسی نے کہا تھا کہ کفر لگتا ہے اور یہ بھی کہ مسلسل نافرمانی کرنا بھی کفر ہے۔

Answer (beginning)

اس طرح کی احادیث میں وارد الفاظ " وہ ہم میں سے نہیں " کا مفہوم بیان کرتے ہوئے حضرت علامہ بدر الدین عینی علیہ رحمۃ اللہ القوی لکھتے ہیں: ” بمعنی : ليس على سيرتنا اولیس بمهتد بهدیناولا بمتخلق با خلاقنا“ ترجمہ : اس سے مراد یہ ہے کہ وہ ہماری سیرت پر عمل پیرا نہیں، ہماری دی ہوئی ہدایت پر گامزن نہیں اور ہمارے اخلاق سے آراستہ نہیں۔ (شرح سنن ابی داود للعینی، جلد 5، صفحہ 385، مطبوعه مكتبة الرشد، ریاض) مفسرِ شہیر حکیم الامت حضرت مفتی احمد یار خان علیہ رحمةُ الحنان لکھتے ہیں: ” ہماری جماعت سے یا ہمارے طریقہ والوں سے یا ہمارے پیاروں سے نہیں یا ہم اس سے بیزار ہیں وہ ہمارے مقبول لوگوں میں سے نہیں، یہ مطلب…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.