Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

موزے پہننا سنت سے ثابت ہے

Fatwa no.
3291-WAT
Issued
20 جمادی الاولیٰ 1446ھ / 23 نومبر 2024 ء

Question

کیا موزے پہننا سنت سے ثابت ہے ؟ (دعوت اسلامی)

Answer (beginning)

جی ہاں ! موزے پہننا سنت سے ثابت ہے۔ متعدد احادیث مبارکہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا موزے پہننا اور ان پر مسح کرنا ثابت ہے۔ چنانچہ ترمذی شریف میں حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے آپ فرماتے ہیں: ”فاتیته بوضوء فذهبت لا تاخر عنه ، فدعاني حتى كنت عند عقبيه، فتوضا و مسح علی خفیہ ترجمہ : میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے وضو کا پانی لایا، اسے رکھ کر میں پیچھے ہٹنے لگا، تو آپ نے مجھے بلایا، میں (آکر) آپ کی ایڑیوں کے پاس کھڑ ا ہو گیا، آپ نے وضو کیا اور اپنے موزوں پر مسح کیا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.