Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

اسمِ جلالت "اللہ" کے ساتھ "تعالی" کا لفظ قرآن و حدیث سے ثابت ہے؟

Fatwa no.
3290-WAT
Issued
19 جمادی الثانی 1446ھ / 22 دسمبر 2024 ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) ہم اللہ پاک کے نام کے ساتھ تعظیماً لفظ " تعالیٰ" بھی لکھتے اور بولتے ہیں۔ میر اسوال یہ ہے کہ کیا لفظ " تعالیٰ" کہیں قرآن پاک یا احادیث میں موجود ہے؟ اور کیا لفظ " تعالی کو بطور ذکر پڑھا جاسکتا ہے، ایک شخص درود پاک صلی اللہ علی محمد کو صلی اللہ تعالی علی محمد اس لیے پڑھنا چاہتا ہے کہ درود پاک کے ساتھ ساتھ ذکر اللہ بھی ہو جائے گا۔ اس کی یہ سوچ کیسی ہے۔ رہنمائی فرمادیجیے۔

Answer (beginning)

جی ہاں قرآن پاک اور کثیر احادیث مبارکہ میں اللہ پاک کے نام کے ساتھ لفظ " تعالی" استعمال ہوا ہے۔ بطور دلیل چند حوالہ جات درج ذیل ہے: قرآن پاک میں ہے فَتَعَلَى اللهُ عَمَّا يُشْرِكُونَ) (سورة الاعراف، آیت 191، 09) صحیح بخاری میں ہے : " فقال الله تعالى للجنة: أنت رحمتي " "(صحیح بخاری، حدیث 7449، جلد 09، صفحہ 134، الناشر: دار طوق النجاة) صحیح مسلم میں ہے: " وعبد مملوك أدى حق الله تعالى و حق سیدہ، فله أجران"۔(صحیح مسلم، حد 7449،جلد01،صفحہ 134، الناشر: دار إحياء التراث العربي - بيروت) حديث سنن نسائی میں ہے : " وقام رسول الله صلى الله عليه وسلم في الناس فحمد الله تعالی"۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.