Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
ازوٰی نام کے معنی اورازوی نام رکھنا کیسا
- Fatwa no.
- 3283-WAT
- Issued
- 17 جمادی الاولیٰ 1446ھ / 20 نومبر 2024ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) ازوی “لفظ کی کریکٹ اردو اسپیلنگ، مطلب کیا ہے ؟ اور یہ نام رکھنا کیسا ہے ؟
Answer (beginning)
سوال میں مذکور لفظ کی اردو اسپیلنگ از وی (الف کی زبر، زاء کے سکون اور واؤ کے اوپر کھڑا الف کے ساتھ) ہے۔ ازوی“ لفظ ”زُوی“ سے نکلا ہوا ہے ، جس کا مطلب ہے ”سمیٹنا ، جمع کرنا، اکٹھا کرنا“۔ تو یوں ”ازوی مکا معنی ہوا ” جمع کرنے ، اکٹھا کرنے یا سمیٹنے والی“۔ ان معانی کے اعتبار سے یہ نام رکھنا جائز ہے۔ البتہ ! کوشش کی جائے کہ صحابیات یا نیک بیبیوں کے نام پر بچی کا نام رکھیں کہ حدیث پاک میں اچھوں کے نام پر نام رکھنے کی ترغیب دلائی گئی ہے۔ لہذا مشورہ ہے کہ آزدی کی جگہ آروی نام رکھ لیا جائے کہ یہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی والدہ کا نام ہے جو کہ صحابیہ تھیں، رضی اللہ تعالی عنھا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.