Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
جنازے کی چارپائی الٹی(یعنی سر کی جگہ پاؤں) رکھ کر جنازہ پڑھانے کا حکم
- Fatwa no.
- 3280-WAT
- Issued
- 16 جمادی الاولی 1446ھ / 19 نومبر 2024ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ جنازے کی ڈولی الٹی رکھ دی یعنی سر کی جگہ پاؤں اور پاؤں، سر کی جگہ اور نماز جنازہ پڑھادی، کیا اس طرح نماز جنازہ ادا ہو گئی ؟
Answer (beginning)
پوچھی گئی صورت میں نماز جنازہ ادا ہو گئی۔ لیکن اگر جان بوجھ کر ایسا کیا ہو تو گنہگار ہوئے۔ حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح میں ہے ”ولو وضعوا الرأس موضع الرجلين صحت لاستجماع شرائط الجواز وأساؤا إن تعمد والتغيير هم السنة المتواترة كما في البدائع “ترجمہ : اگر پاؤں کی جگہ سر رکھ دیا تو بھی نماز جنازہ شرائط پائے جانے کی وجہ سے ہو جائے گی ، لیکن اگر جان بوجھ کر ایسا کیا تو سنت متوارثہ کی مخالفت کی وجہ سے گنہگار ہوں گے ، جیسا کہ بدائع میں ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.